وزیراعظم کی اقبالیات، اسلامی تاریخ کو نصاب میں شامل کرنےکی ہدایت

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے اقبالیات اور اسلامی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اسلامی تاریخ اورفلسفہ اقبال سے روشناس کروانا ہے،بعض سیاستدانوں نے اسلام کو اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے استعمال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلامی تاریخ اور علامہ اقبال کے فلسفے پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خا ن نے کہا کہ نئی نسل کو مسلمانوں کی تاریخ اورفلسفہ اقبال سے روشناس کروانا ہے۔ صوبوں کی مشاورت سے اقبالیات اور اسلامی تعلیم کو نصاب میں شامل کیا جائے۔ فلسفہ اقبال انسان کی سوچ کو آزاد اور تخیل کو بلندی فراہم کرتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ریاست مدینہ کے اصول آج بھی اسی طرح مسلم ہیں۔ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر مسلمانوں نے دنیا کی امامت کی۔ہم آج بھی اپنا وہی مقام حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی تاریخ اور حقائق سے ناواقفیت سے مفاد پرست فائدہ اٹھاتے ہیں۔اسلامی تاریخ اور حقائق کومسخ کرکے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں